انڈر16 نیشنل جونیئر گیمزکل سے پشاور میں شروع ہوگی ، اسفندیارخان خٹک

مقابلوں میں ہر کھلاڑی کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،مقابلوں کیلئے کورونا وائرس کے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت کیے جارہے ہیں،

انڈر 16نیشنل جونیئر گیمزکلسے پشاور میں شروع ہونگی ، مقابلوں میں ہر کھلاڑی کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،پشاور میں انڈر 16مقابلے بغیر تماشائیوں کے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت کیے جارہے ہیں

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس فیمیل گیمز رشیدہ غزنوی اور ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ بھی موجود تھے۔، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جس کے پاس محکمہ کھیل کا اضافی چارج بھی ہے کی ہدایت پرقبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کوتلاش کرنے کیلئے اندر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا پہلے مرحلے میں تمام 35 ڈسٹرکٹ میں ٹرائلز لئے جس میںبہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا

تربیتی وکوچنگ کیمپ کیلئے اور ان کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی مزید دس دن ٹرینگ دی گئی ،جس میں سے خیبرپختونخوا کی ٹیموں کیلئے انتخاب کیاگیا کل بروز ہفتہ سے شروع ہونے والی انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز میں صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔ ان مقابلوں میں مردوں کے سات اور خواتین کے چار گیمز شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ نے بتایا کہ سات کھیلوں کے ایونٹس کے جونیئر نیشنل مقابلیکل اٹھائیس نومبر سے شروع ہورہے ہیں بیڈمنٹن کے مقابلیکلسے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقد ہوں گے جو تیس نومبر تک جاری رہیں گے سکواش کے مقابلیکلسے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے جو تیس نومبر تک جاری رہیں گے’ٹیبل ٹینس کے مقابلیکل سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع لالہ رفیق ایرینا میں منعقد ہوں گے جو دو ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے

ایتھلیٹکس کے مقابلیکل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے جبکہ ان کی اختتامی تقریب انتیس نومبر کو ہوگی والی بال کے مقابلیکل پی ایس بی جمنازیم ہال پشاور میں شروع ہونگے جو دو دسمبر کو اختتام پذیر ہونگے،فٹبال کے مقابلیکل سے طہماس فٹبال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہونگے جو تین دسمبر کو ختم ہونگے جبکہ ہاکی کے مقابلیکلسے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہونگے جو دس دسمبر تک جاری رہیں گے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان نے کہاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے محکمہ سپورٹس نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.