خیبرپختونخوا نے بوائز انڈر16 نیشنل جونیئر والی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ، فائنل میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دیدی ، خواتین مقابلوں میں آزاد جموں کشمیر نے گلگت بلتستان کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا،
مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندخان خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فقیر محمد اعوان ، سیکرٹری صوبائی والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار چمکنی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امجد خان، چیف کوچ شفقت اللہ ، سینئر کوچ شاہ فیصل ، والی بال کوچ واصف اللہ ،انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی لیئق خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر والی بال چمپئن شپ میں گزشتہ روزکھیلے انڈر 16 نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں والی بال کے خواتین اور بوائز فائنل مقابلے منعقد ہوئے جس میں لڑکیوں کے فائنل میں آزاد کشمیر نے گلگت بلتستان کو 25-19 اور 25-22 جبکہ لڑکوں کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے پنجاب کو 25-18 ، 25-13 اور 25-18 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے
اس سے قبل بوائز سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے ازاد جموں کشمیر کو تین صفر جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب نے اسلام آباد کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اس سے قبل خواتین سیمی فائنلز میں آزاد جموں کشمیر نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلستان نے اسلام آ باد کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرا ہتمام نیشنل انڈر16گیمز کے انعقاد کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اس انشا اللہ مستقبل میں اسکے بہتر نتائج نکلیں گے،
انہوں نے ہمیں نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ مرد وخواتین والی بال ٹیموں میں ہمیں چھ سے نوایسے کھلاڑی ملے ہیں جنہیں مزید ٹریننگ کیلئے قومی کیمپ میں بھیجواسکتے ہیں،جہاں پر کوالیفائڈ کوچزکی نگرانی کھیلنے سے انکے کھیل میں مزید نکھار آئے گا