انڈر16 نیشنل جونیئر فٹبال چیمپئن شپ خیبرپختونخوا ریڈ نے جیت لی فائنل میں خیبرپختونخوا وائٹ کو دو صفر سے شکست ، مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جاری انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں طہماس خان فٹبال گرائونڈ پر فٹبال کا فائنل خیبرپختونخوا ریڈ اور وائٹ کے مابین کھیلاگیاجس میں خیبرپختونخوا ریڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دو ایک سے کامیابی حاصل کی پہلا گول خیبرپختونخوا ریڈ کی طرف سے کھیل کے 15 ویں منٹ میں کینان نے گول کیا جس کو 35 ویں منٹ میں خیبرپختونخوا وائٹ کی طرف سے مہران نے برابر کیا ،
تیسر ا گول ریڈ کی طرف سے کامل خان نے 54 ویں منٹ کیا اور اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلائی جو کہ آخری ٹائم تک برقرار رہی ۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں میں خیبرپختونخوا ریڈ نے پنجاب کو چار ایک سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا وائٹ نے بلوچستان کو پانچ چار سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان نے کہا کہ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقادسات میل اور چار فیمیل گیمزمیں قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام 35 اضلاع میں کیاگیا جس میں میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی دس دن ٹریننگ دی گئی اور ان میں سے خیبرپختونخوا ٹیم کا انتخاب کیاگیا جنہوں نے نیشنل جونیئر گیمز میں اپنے ٹیلنٹ اور بہترین پرفارمنس کے ذریعے خیبرپختونخوا کانام پورے ملک میں روشن کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ٹیموں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا