کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام محفل موسیقی خوماریان بینڈ نے میلہ لوٹ لیا

 

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے گلیات سنو فیسٹیول میں موسیقی محفل کا انعقادکیا گیا۔ تین روزہ گلیات سنو فیسٹیول میں منعقدہ موسیقی محفل میں خوماریان بینڈ کی پرفارمنس نے میلہ لوٹ لیا۔

گلیات میں جاری تین روزہ سنو فیسٹیول میں زپ لائن ، آرچری، سنو ٹیوب سمیت دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس سے نہ صرف آنے والے سیاح مستفید ہوتے رہے بلکہ مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گلیات میں آئے ہوئے سنو فیسٹیول میں شریک سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے محفل موسیقی گلیات کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں خیبرپختونخوا کے مشہور اور ابھرتے ہوئے خوماریان بینڈ سے پرفارمنس پیش کی۔

گلیات کے پرفضا مقام نتھیاگلی میں موسم سرما میں گلیات سنو فیسٹیول میں شرکت کیلئے سیاح امڈ آئے ،تاہم رات کو نتھیاگلی میں موسیقی نائٹ میں خوماریان بینڈ سمیت مختلف روایتی موسیقی کی پرفارمنس نے فیسٹیول کی رونقیں بڑھا دیں،

فیسٹیول میں کھیلی جانے والی سنو گیمز سکینگ ، سنو ہائیکنگ ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، سنو فٹبال، کیمپنگ، سنو کارٹونزسمیت دیگر مقابلوں میں 100 سے زائد ملک کے مختلف شہروں سے سیاحوں نے حصہ لیا۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.