سوات کے سیاحتی مقام میاندم میں تین روزہ فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی ، آخری روز جمناسٹک ، ہائیکنگ اور سائیکلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے،فیسٹیول میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سوات کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرام منعقد ہوئے،
اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں اور شرکا میں انعامات تقسیم کئے،ان کے ہمراہ اے دی سی فنانس سوات عرفان علی خان، اے سی خوازہ خیلہ مہران خان، پی ایس احمد شیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبید اللہ، ، ایڈمن آفیسر شاہ فیصل ، ریجنل سپورٹس آفیسر نعمت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،
تین روزہ میاندم کلچر ل اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے آخری روز سوات کے مقامی اور قومی فنکاروں نے مختلف گیت پیش کئے جبکہ زرداد بلبل اور ان کی ٹیم نے مزاحیہ خاکے پیش کرکے گرائونڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی۔
فیسٹیول میں خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب اور دیگرصوبوں سے کثیر تعداد میں مرد وخواتین سیاح آئے فیسٹیول میں بچوں کو تفریج کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پلے ایریا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،
سوات کے روایتی کھانوں، شالوں وغیرہ کے سٹالز بھی لگائے گئے، بچوںکے لئے میجک شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پشتو گلوکاروں نے روایتی اور مقامی موسیقی پیش کی۔فیسٹیول میں مقابلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کوبھی اجاگر کیا گیا ۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیا کے سٹالزبھی لگائے گئے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیسٹیول کا مقصدونٹر ٹورازم کو فروغ دینا ہی سوات میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر میں اس خطے کا سافٹ امیج پیش کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے دنیا بھر کے سیاح سوات کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں
جنید خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے ملکر سوات میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں پہلے کالام ونٹر سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس کے بعد گبین جبہ سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا اور اب میاندم کلچرل و سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا میاندم چونکہ ایک تاریخی سپاٹ ہے پی ڈی ٹی سی کافی عرصے بند تھا اور اب یہ صوبائی حکومت کے زیر نگرانی دوبارہ شروع کیا جارہا ہے اس فیسٹیول کے ذریعے ہم نے سیاحوں کوبھی اس طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے تا کہ میاندم کی رونقیں بحال ہوسکیں
انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کے ذریعے سے سیاحتی مقامات کو آپس میں ملانے میں مدد ملے گی اور اس کیساتھ ساتھ دیگر سڑکیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں جس سے گبرال ‘اتروڑ’وادی کمراٹ’مالم جبہ’ میاندم’شانگلہ’کالام سمیت دیگر علاقوں کو آپس میں ملایا جائیگاگبرال پر بھی کام ہورہا ہے ہم وہاں جلد ہی سپرنگ سپورٹس فیسٹیول منعقد کرائیں گے اے ڈی پی میں بھی سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے مختلف رقوم مختص کی گئی ہیں’سوات میں مکمل امن ہے سیاح یہاں بلاخوف و خطر آسکتے ہیں ہم انہیں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں
ڈی سی سوات جنید خان نے کہا کہ میاندم میں ایک اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا فائیو سٹار ہوٹل بھی بنا رہے ہیں میاندم کو ایک طرف سے پشہ گرام اور دوسری طرف سے شانگلہ کیساتھ منسلک کیا جا ئیگا اور اس کا کنکشن مالم جبہ کیساتھ بھی سڑکوں کے ذریعے بنایا جائے گا جس سے سیاحت کیساتھ کھیلوں اور یہاں کے کلچر کو فروغ دینے میں بھرپور مدد ملے گی۔