کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کافیمیلز کوقدیم تاریخی شہر کی سیاحتی دورہ کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخواکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام جنوبی ایشیاء کے سب سے قدیم رہائشی شہر پشاورمیں موجود تاریخی مقامات کی سیرکیلئے فیمیلز کیلئے سیاحتی دورہ پشاور منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 18 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

پھولوں کے شہر پشاور کے دورے کا آغازعجائب گھر پشاور سے ہوگا جس کے بعد مسجد مہابت خان ، چوک یادگار ، گھنٹہ گھر ، سیٹھی ہائوس، ہیریٹج ٹریل، گورگٹھڑی اور وہاں پرموجود میوزیم،مندر، تاریخی فائربریگیڈ اور دیگر مقامات کی سیر کرائی جائے گی جبکہ اس کیساتھ ساتھ فیمیلزکیلئے روایتی موسیقی رباب ، میوزیک بینڈبھی تفریح کا حصہ ہو نگے ۔

تاریخی شہر کے دورے میں سیاحوں کو لذیذکھانوں سے مشہور فوڈ سٹریٹ نمک منڈی میں روایتی کھانے سے مہمان نوازی کی جائے گی ۔ سٹی ٹوور کا آغاز صبح 9 بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس سے ہوگا ۔ دورے پشاور میں فیمیلز عجائب گھر پشاور میں تاریخی بدھ مت کے آثارقدیمہ ،گیلری، سٹوپہ، مخطوطات، مجسموں، قدیم کتابوں،قرآن پاک کے ابتدائی نسخوں،جیولری، کالاش مجسمے، نوشہ جات، مغل دور کی پینٹنگ،گھریلو سامان،مٹی کے برتن اور دیگر نوادرات بارے معلومات فراہم کی جائے گی ۔

اس کے بعد سیاحوں کو تاریخی مہابت خان مسجد،چوک یادگاراور دیگر تاریخی مقامات کی سیر سمیت گورگٹھڑی لیجایا جائے گا جہاں تاریخی مندر،برطانوی دور کی فائر بریگیڈاورپشاور کے تاریخی مقامات کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.